۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ مراسم عمامه‌گذاری طلاب توسط آیت‌الله العظمی جوادی آملی در روز عید مبعث

حوزہ/ انہوں نے کہا: نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے بارے میں اتنا ہی کافی ہے کہ «کانَ خُلقُهُ القُرآن»یعنی آپ کا اخلاق ہی قرآن تھا، یعنی قرآن کریم حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت پاک کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی عمامہ گذاری کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا: خدا وند متعال قرآن میں ارشاد فرماتا ہے: « لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ» پیغمبر اسلام (ص) تمہارے لئے علمی اور عملی نمونہ ہیں، لہذا تم ان کی تاسی کرو اور انہیں اپنا امام و مقتدیٰ قرار دو۔

انہوں نے کہا: نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے بارے میں اتنا ہی کافی ہے کہ «کانَ خُلقُهُ القُرآن»یعنی آپ کا اخلاق ہی قرآن ہے، یعنی قرآن کریم حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت پاک کا نام ہے، چاہے وہ معارف الہی ہوں یا خود سازی، لوگوں کی تربیت ہو یا اسلامی معاشرے کی تعلیم و تربیت، الغرض ہر میدان میں پیغمبر اکرم (ص) ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔

آیت اللہ جوادی آملی نے حوزہ علمیہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئےکہا : آپ جو حوزہ علمیہ میں داخلے کے بعد مقدس لباس سے مزین ہو چکے ہیں، آگاہ رہیں کہ آپ کی علمی نشتیں بہت اہم ہیں اور آپ کی منزل اور راستہ مقدس ہے، اپنی علمی نشستوں میں قرآن و حدیث کی باتیں ہونی چاہئے، ہر وہ چیز جو نبی ظاہری اور نبی باطنی کا فریضہ ہےوہی فریضہ علمائے کرام کا بھی ہے جو حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: احادیث میں آیا ہے کہ «إنَّ اَلْمَلاَئِکَةَ لَتَضَعُ أَجْنِحَتَهَا لِطَالِبِ اَلْعِلْمِ » یعنی طالب علم کے لئے ملائکہ اپنے پر بچھاتے ہیں، تاکہ طلباء فرشتوں کے پروں پر سوار ہو کر عالم ربانی بن جائیں، فرشتےاس لئے اپنے پروں کو بچھاتے ہیں تاکہ طالب علم فرشتہ صفت بن جائے اور فرشتوں کے مانند پرواز کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .